• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبی ؐکے سلسلے میں تقریب،سیمینار اور محفل میلاد

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی،زاہد بلال قریشی،سردار مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ؐ کے جشن میں غیرمسلم بھی شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے زیراہتمام 27ویں سالانہ میلاد ریلی کے معاونین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔استقبالیہ میں پادری نعیم جاوید،عبدالحنان حیدری،قاری ابوبکر عثمان ،مجاہد عباس گردیزی،ساجد قادری نے بھی خطاب کیا۔ مہمانان خصوصی پیر محمد نوید فریدی،جاوید اختر انصاری،حاجی شیخ رفیق اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔دریں اثناانجمن اسلامیہ کے صدر سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر الحسن گیلانی نےچیئرمین سوشل ترقیاتی گروپ ملتان ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر منعقدہ سیمینارسےخطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ میلاد النبی اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہے۔ تقریب میں الحاج شفقت حسنین بھٹہ،سید طالب حسین پرواز ودگرشریک ہوئے۔ شریک تھے۔ محفل میلاد سےخطاب کرتےہوئےتحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا میلاد منانا عین عبادت ہے۔حکومت نے بھی پہلی مرتبہ ربیع الاول سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ محفل نعت کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈ ز تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین