• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترمیں دوائوں کا بحران، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پی ایم اے کا احتجاجی مظاہرہ

ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )نشتر ہسپتال میں نشتر دوائوں کےبحران اورتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پی ایم اے کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدرپروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج نے کی، انہوں نے کہا کہ نشتر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے تمام کیڈرز کے ڈاکٹروں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، میرٹ کی بالادستی قائم کی جائے، ڈاکٹرز کی اپ گر یڈیشن کے لئے ڈین آف میڈیسن و سرجری کی سفارشات پر عمل کیا جائے، نشتر ان ڈور و او پی ڈی میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے، سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار نے وائس چانسلر نشتر کو انتباہ کیا کہ وہ جن جونیئر ڈاکٹروں کی مشاورت سے پالیسیاں بنا کر عمل پذیر ہیں اس سے ادارہ زبوں حالی کا شکارہے، اگر ڈاکٹروں کے مسائل 2 دن کے اندر حل نہ ہوئے اور انکے واجبات کی ادائیگی نہ ہوئی تو ہفتے کو دن 11بجے انکے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جو اسوقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین