• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی کارکن سمیت 9بجلی چورپکڑے گئے ،میپکوٹیم پر حملہ ،تشدد

ملتان(سٹاف رپورٹر)محلہ ولایت آباد میں شہزاد ،اعجاز، نعمان، ارسلان اور ان کے 12 ساتھیوں نے میپکو ٹیم پر حملہ کر کے تشدد کیا اور دھمکیاں دیں ،سرکاری گاڑی کی چابی نکال کر ٹیم کو یرغمال بنالیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، میپکو ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورسز نے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے لیگی کارکن سمیت 9بجلی چورپکڑلئے جن کو 11لاکھ 61ہزارروپے جرمانہ کیا گیا،بجلی چوروں میں صنعتی صارفین راشد ملک،محمد ارشد ،محمد ارشد،محمد رفیق، ٹیوب ویل صارف عبدالباریس، اڈالاڑ پر میسرز دیدار پرائیویٹ لمیٹ، محمد اقبال ، چونگی نمبر 8پر کارشوروم جبکہ چشتیاں میں ایان ٹیلر شاپ اور محمد افضل شامل ہیں، واپڈا حکام کی رپورٹ پر پولیس نے 21 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ، میپکو ٹاسک فورس نے ن لیگ سوشل میڈیاکارکن محمد آصف کوگھراوردکان کیلئےڈائریکٹ تاروں سےبجلی چوری کرتےپکڑلیا، تھا نہ جلیل آباد پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزم کو حراست میں لےلیا۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے حوالات کے اندر خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص محمد الیاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، بوگس چیک دینے والے 2 افرادارشد اور عابد حسین کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، پولیس ن دو افراد صلاح الدین اوربابر کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے آتش بازی کا سامان قبضے میں لے لیا، پرانا بہاولپور روڈ پر واقع محکمہ انہار کے آفس میں گاڑیوں کی پارکنگ پر تلخ کلامی کے دوران 3 افرادمحمد ایوب وغیرہ نےصابرعلی کو تشدد کر کےزخمی کر دیا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے چھاپہ مارکر 6 جواریوں اللہ د تہ، اقبال، شکیل، شریف ،غلام یاسین وغیرہ کو گرفتار کر لیا، پولیس تھانہ الپہ نے عدالت عالیہ کے حکم پر فصل تباہ کرنے والے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے3 ملزمان رمضان اور اعجاز کو گرفتار کر لیا ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان مرتضیٰ اور 2 کرایہ داروں عدیل اور عمر فاروق کو گرفتار کر لیا ، بی زیڈ پولیس نے بھکارن شکیلا کو گرفتار کرلیا ، تھانہ گل گشت پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے ذیشان کو دھمکیاں دینے والے 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے ناقص سکیورٹی پر بینک منیجرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے محلہ رحمان پورہ سے منشیات فروش عامر کو گرفتار کرکے1120 گرام چرس برآمد کرلی، میپکو کینٹ ڈویژن نے ایم ڈی اے چوک پر واقع الیکٹرانکس شوروم کو 11 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھجوادیا ہے، ایکسین کینٹ محمد علی یاسر نے اطلاع پر تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ الیکٹرانکس شوروم نے استعمال شدہ لوڈمیں اضافہ( ایکسٹینشن آف لوڈ) کروایا تھا، جس کی بلنگ نہیں ہو سکی تھی، غفلت پر متعلقہ میٹر ریڈنگ سٹاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے شوروم مالک محمودالحسن کو 11 لاکھ 93 ہزار82 روپے کا بل بھجوادیا ہے۔
تازہ ترین