ملتان( سٹاف رپورٹر)تھانہ سٹی جلالپورپیروالا کے علاقہ شجاعت پور کی رہائشی خاتون عذراں نےتھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نظام الدین سمیت 11 مسلح افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے ، ڈنڈوں سے مجھے اور میرے دو بیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر بری طرح زخمی کر دیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔