• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی سے ملک نعیم بازئی کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(پ ر)صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے صدر عارف علوی سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس جدید دور میں بھی کوئٹہ کے نواح میں واقع اغبرگ کے عوام گیس کی نعمت سے محروم ہیں جس کے باعث شدید سردیوں میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچلاک نوحصار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی سے گھریلو صارفین عذاب میں مبتلا اور زراعت کا شعبہ تباہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز بلوچستان میں امن وامان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے جو مقامی افراد پر مشتمل ہے دیہی علاقوں میں امن وامان کیلئے لیویز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے اسے جدید اسلحہ سے لیس اور ٹریننگ دی جائے۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے صوبائی مشیر کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔
تازہ ترین