• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیں، جمعیت

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد کی صدارت میں ضلعی کنویننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں رکنیت سازی مہم پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق 17 نومبر ہفتہ کو تین بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں تمام یونٹوں کے کنوینروں اورضلعی کنویننگ باڈی کا اجلاس ہوگااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22 نومبر جمعرات کو جامعہ مطلع العلوم میں دو پہر دو بجے تا شام پانچ بجے سیمینار ہوگا جس سے صوبائی ناظم انتخاب مولانا عبدالخالق مری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے سیمینار کی کامیابی کے لئے ضلعی ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد کی سربراہی میں کنویننگ باڈی کا وفد تمام بڑے جامعات کا دورہ کرے گا، شیوخ اور جید علماء کرام کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اجلاس میں رکنیت سازی مہم کو عام اور سوشل میڈیا پر ضلعی پریس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے مولانا خورشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں رکنیت سازی مہم زور و شور سے جاری ہے کوئٹہ کے شہریوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اسلامی نظام کے نفاذ ،حقیقی جمہوریت کی بحالی اور جدوجہد آزادی کو تیز کرنے کے لئے جمعیت میں شمولیت اختیار کریں۔
تازہ ترین