• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن تنظیمی کاز کو آگے بڑھائیں،اختلافات کا فائدہ دشمن کو ہوگا،مولانا نورالہدیٰ

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سرپرست مولانا نورالہدیٰ نے کہا ہے کہ کارکن دستور پر عمل درآمد کو اپنا شعار بناکر تنظیمی کاز کو آگے بڑھائیں۔ جے ٹی آئی نظریاتی کی مرکزی تنظیم دستور کی رو سے بحال ہے، کارکن اس کے ساتھ تنظیمی فعالیت کیلئے تعاون کو اپنا فریضہ سمجھ کر پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی نظریاتی تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ موجودہ مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل نے تنظیم کی فعالیت کیلئے شبانہ روز محنت کی اور خود میں نے جے ٹی آئی نظریاتی کی مرکزی قیادت کی دعوت پر جمعیت نظریاتی میں شمولیت اختیار کی جس سے ان کی جدوجہد اور کاوشوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستور کی رو سے جے ٹی آئی نظریاتی کی مرکزی تنظیم فعال ہے تحلیل اور کنوننگ باڈی کا اختیار جے ٹی آئی نظریاتی کی مرکزی مجلس عاملہ اور مجلس شوری کو حاصل ہے کارکن اس نومولود تنظیم میں اختلافات کو ابھارنے کی بجائے اتحادویکجہتی کا مظاہری کرکے تنظیم کے مرکزی صدر اور کابینہ کے شانہ بشانہ تنظیمی کاز کو آگے بڑھائیں۔ اختلافات سے دشمن قوتوں کو فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین