• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیں کمال نے مراعات ٹھکراکرحقوق کی جدوجہد کی ،پشتونخوا میپ ،پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(پ ر)پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن زرعی کالج یونٹ کے زیراہتمام تحریک آزادی کے رہنماء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے دیرینہ ہم فکر ساتھی سائیں کمال خان شیرانی کی آٹھویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ، سائیں کمال خان شیرانی و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکے نقش قدم پر چلنے کا عہد کیا گیا پروگرام سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، یوسف خان کاکڑ، علاؤ الدین کولکوال، سابق ایم پی اے آغا سید لیاقت علی، اقبال خان بٹے زئی ، نظام عسکر، ملک عمر خان، نصیر ننگیال اور پرویز اچکزئی نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ملک میں پشتونوں کو برابر کے شہری کے حقوق دینے وانکے کلچر تہذیب وتمدن ثقافت اور زبان کا احترام تسلیم کرنے تک جدوجہد مسلسل جاری رہے گی سائیں کمال خان ہماری قومی تحریک کے سپاہی تھے جنہوں نے ہر قسم کی مراعات اور عہدے لینے سے انکار کر کے گوشہ نشینی میں پشتون قوم پشتونخوا وطن کیلئے جدوجہد کی وہ اسلامیہ کالج پشاور کے گولڈ میڈلسٹ طالب علم تھے اور انگریز دورمیں بڑی اہم سرکاری نو کری کو ٹھکرا دیا اور قومی تحریک کا حصہ بن کر خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کا ساتھ دیا اور تادم مرگ اسی تحریک کے ساتھ وابستہ رہے سائیں کمال خان شیرانی نے پشتوادب اور سیاست کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں انہوں نے سائنسی فکری انداز میں پشتونخوا وطن کے عوام اور تہذیب کو مد نظر رکھ کر آزادی خود مختاری اور ترقی کیلئے جدوجہد کی مقررین نے کہا کہ طالب علموں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے نصاب کے ساتھ تاریخ کا مطالعہ بھی کریں پروگرام کے آخر میں سائیں کمال خان شیرانی اور ڈاکٹر سالنگ خان اچکزئی شہید کیلئے دعا کی گئی ۔
تازہ ترین