• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لشکری رئیسانی سے نواب سردار خان چانڈیو کی ملاقات

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے نواب سردار خان چانڈیو نے ملاقات کی اور شہیدنوابزادہ میر سراج رئیسانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ترجمان سراوان ہاؤس کے مطابق گزشتہ روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو نے لشکری رئیسانی سے ملاقات میں سانحہ درینگڑھ میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی سمیت دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا۔ تعزیت کے موقع پر نواب سردار خان چانڈیو نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز نوابزادہ لشکری رئیسانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک ولی کاکڑ کی اہلیہ کے وفات پر انکے گھر کچلاک جاکر ملک ولی کاکڑ ، مجید کاکڑودیگر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔
تازہ ترین