• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کے بریگزٹ پلان سے تمام کنٹرول یورپی یونین کے پاس رہے گا

لندن( نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے بریگزٹ پر چیف مذاکرات کا رنے رکن ممالک سے کہاہے کہ بریگزٹ پر ڈیل کے حوالے سے تھریسا مے کے پلان سے تمام کنٹرول یورپی یونین کے پاس رہے گا،انڈیپنڈنٹ نے یہ خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کمیشن کے حکام اور یورپی یونین کے27 ممالک کے سفیروں کے اجلاس کے افشا ہونے والے سفارتی نوٹ سے ظاہرہواہے کہ برسلز مذاکرات کی برابری کی سطح کو کس انداز میں دیکھتاہے۔اخبار کے مطابق ان رولزپر وزیرا عظم تھریسا مے نے دسخط کئے ہیں، ڈپٹی چیف مذاکرات کار سیبن وے یانڈ کاکہناہے کہ اس پلان کے تحت کسٹمز یونین یورپی یونین اوربرطانیہ کےمستقبل کے تعلقات کی بنیاد ہوگی، ٹائمز نیوزپیپر کے مطابق جس نے نوٹ دیکھنے کادعویٰ کیا ہے برطانیہ کو اپنے رولز کو ان کے مطابق بناناہوگا لیکن یورپی یونین کو تمام کنٹرول حاصل ہوگا۔یورپی یونین اپنے پہلے والے قانون ہی پر عمل کریں گے۔برطانیہ مستقبل کے تعلقات سے بہت کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے اس لئے یورپی یونین اپنی بالادستی قائم رکھے گا۔لازمی قانونی شقوں کے معنی یہ ہوں گے کہ برطانیہ کو ورکرز ،حقوق، ماحولیاتی تحفظ اور سرکاری امداد اور نام نہاد بیک سٹاپ اپلائیز کی پابندی کرنا ہوگی۔برسلز میں ہر ایک یہ سمجھتاہے کہ یہ سب کچھ صرف کچھ دنوں کیلئے ہوگا۔اس ڈیل کی شقات نے ٹوری کے بریگزٹ کے حامی بعض ارکان کو برہم کردیا ہے جو سمجھتے ہیں کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی اضافی قواعد وضوابط اور ورکرز کے حقوق سے چھٹکارا حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

تازہ ترین