• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ ڈیل برطانیہ کو تقسیم کردے گی، ڈی یوپی لیڈر ارلین فوسٹر

لندن( نیوز ڈیسک)ڈی یو پی کی لیڈر ارلین فوسٹر نے متنبہ کیاہے کہ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کو تقسیم کردے گی انھوں نے وزیراعظم تھریسا مے کو متنبہ کیاہے کہ ان کی پارٹی بریگزٹ کے معاملے میں ان کا ساتھ نہیں دے سکے گی،واضح رہے کہ وزیر اعظم تھریسا مے نے ایک سال قبل ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے شمالی آئر لینڈ کی پارٹی کے 10 ارکان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے 1.5 بلین پونڈ مالیت کی جو فراہم کی تھی، لیکن ڈی یو پی کی چیف وہپ سرجیفری ڈونالڈ سن نے گزشتہ روز بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ڈیل برطانیہ کی تقسیم کاسبب بن سکتی ہے، یہ ایسی ڈیل نہیں ہے جسے ہم سپورٹ کرسکیں ہم جس کی حمایت کرسکیں، یہ خبر ایک ایسے وقت وزیر اعظم تھریسا مے کیلئے ایک زبردست دھچکے سے کم نہیں ہے جب کہ برسلز سے ڈیل کامسودہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں، دوسری جانب خود وزیراعظم تھریسا مے کی کابینہ کے بعض ارکان بھی اس ڈیل کو تھریسا مے کی حکومت کے خاتمے کاپروانہ قرار دیتے رہے ہیں۔ڈی یو پی کی رہنما ارلین فوسٹر نے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تھریسا مے کیلئے انتہائی مشکل وقت ہے۔

تازہ ترین