• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ،برطانیہ کا یوروپول نشست،جرائم کے خلاف تعاون سےمحروم ہونےکا اعتراف

لندن( نیوز ڈیسک )بریگزٹ کے بعد برطانیہ یوروپول کے ایک رکن کی حیثت سے محروم ہو جائے گا جبکہ یہ خدشات بھی ہیں کہ کراس۔ بارڈرجرائم کے خلاف لڑائی میں حاصل تعاون میں بہت کمی ہو جائے گی۔انڈی پینڈنٹ کے مطابق ہوم آفس نے اعتراف کیا ہے کہ برطانیہ گروپ کے انتظامی بورڈ میں اپنی نشست سے محروم ہو جائے گا جبکہ قبل ازیں یہ دلیل دی جا رہی تھی کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ اس کا کردار ’’ کمزور نہیں ہوسکتا‘‘۔ ایک اعلی اہلکار نے ارکان پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ اب اس کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں ایک ایسی قابل عمل سٹراٹیجی یقینی بنانی چاہئے جس کے تحت یوروپول سے ہمارے رابطوں میں کمی نہیں ہو۔ تھریسا مے کو متنبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ سالسبری مشتبہ افراد کو پکڑنے کیلئے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے محروم ہو سکتا ہے۔ کامنز کی ہوم افیئرز کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی سے لے کر منظم جرائم ، انسانی اسمگلنگ سے لے کر ماڈرن سلیوری تک ہر چیز کے خاتمے کیلئے یوروپول کی لازمی ضرورت ہے۔ پولیسنگ کے وزیر نک ہورڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو اب بھی امید ہے کہ ’’ سیکورٹی تعاون‘‘ پر یورپین یونین کی جانب سے ’’ خصوصی حیثیت‘‘ مل جائے گی مگر انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ نہیں جانتے کہ خصوصی حیثیت کے تحت کیا سہولیات مل سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب تک مذاکرات کے عمل سے گزر رہے ہیں اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات کے نتائج کیا نکلیں گے۔

تازہ ترین