• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموں کے حوالے سے تقریب، کونسلر شوکت علی و دیگر آج پریس کانفرنس کرینگے

برمنگھم (ابرار مغل) پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے 24نومبر کو ہونے والے گرینڈ پروگرام کے سلسلے میں سابق کونسلر راجہ شوکت علی خان اور دیگر آج برمنگھم میں پریس کانفرنس کریں گے اور اس تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق عامر خان فائونڈیشن کے اشتراک سے ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان ہوں گے۔ تقریب ہفتہ کے دن 12بجے برمنگھم کے مقامی ہال میں ہوگی۔ راجہ شوکت خان اس سلسلے میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کے علاوہ ایک انتظامی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں اس تقریب کے انتظامات کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ راجہ شوکت نے کہا کہ تقریب میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ، کونسلر سمیت مختلف جماعتوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔
تازہ ترین