• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکے بارڈر فورس کا چالباز اہلکار منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنےکا مجرم قرار

کراچی (نیوز ڈیسک)یوکے بارڈر فورس کے ایک چالباز اہلکار کو برطانیہ میں 3اعشاریہ 8ملین کی منشیات اور آتشیں اسلحہ سمگل کرنے کا مجرم قرار دیدیا گیا۔ 37سالہ سائمن پیلٹ کو گزشتہ سال فرانس میں کوکین، ہیروئن، سٹین گنز اور گولہ بارود سے بھری سرکاری ٹرانزٹ میں پکڑا گیا تھا اور اسے برسوں کی جیل کا سامنا ہے۔ کینٹ کے علاقے سٹنگ بورن کا 35سالہ الیکس ہوورڈ پیلٹ اور بیکن، ہم سائوتھ لندن کے 55سالہ ڈیوڈ بیکر کے ساتھ منشیات کی سمگلنگ کا مجرم ہے۔ سی پی ایس کی کیٹ مل ہولینڈ نے کہا ہے کہ ہمارا مقدمہ یہ ثابت کرنے کے لئے ہے کہ تینوں افراد کو یہ معلوم ہونا چاہئے تھا کہ وہ آتشیں اسلحہ اور منشیات برطانیہ سمگل کررہے ہیں ان کے حق یہ دفاع کہ انہیں پیکج کے اصل سامان کا علم نہیں تھا قابل اعتبار نہیں۔ پیلٹ اور بیکر آتشیں اسلحہ درآمد کرنے کے مجرم بھی ہیں تاہم ہوورڈ کو کلیئر کردیا گیا۔ کارروائی آئل ورتھ کرائون کورٹ میں ہوئی ان کو جمعہ کو سزا سنائی جائے گی۔
تازہ ترین