• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں میلاد النبیﷺ کانفرنس 20نومبر کو ہوگی

لوٹن (جنگ نیوز)جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں بارہ ربیع الاول شریف مورخہ 20نومبر منگل کی شام 4بجے 35ویں سالانہ میلاد النبی ﷺکانفرنس منعقد ہوگی۔ جشن میلاد النبیﷺ میں برطانیہ بھر کے ممتاز علمائے کرام، مشائخ و عاشقان رسول شرکت کرینگے۔ صدارت مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر سید عبدالقادر گیلانی کرینگے۔ مہمان خصوصی خواجہ پیر نصر المحمود سجادہ نشین تونسہ شریف ہونگے۔ اس موقع پر خصوصی محفل نعت ہوگی پاکستان کے نامور نعت خوان حضرات شمولیت کرینگے۔
تازہ ترین