• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس ون کے مزید لاکھوں افراد کوگلوکوز مانیٹر فراہم کئے جائیں گے

لندن( پی اے ) این ایچ ایس نے اعلان کیاہے کہ ذیابیطس ون کے مزید لاکھوں افراد کواپریل 2019سے لباس کے ساتھ پہننے والےگلوکوز مانیٹر فراہم کئے جائیں گے، اس فیصلے کا اعلان اس انکشاف کے بعد ہوا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں کے لوگوں کو اس ڈیوائس تک رسائی حاصل نہیں ہے اس سے انگلی سے خون نکال کر خون چیک کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور لوگ ذیابیطس پر کنٹرول کرسکیں گے۔ذیابیطس سے متعلق فلاحی تنظیموں نے پالیسی میں تبدیلی کو ایک بڑا قدم قرار دیاہے،ایک اندازے کے مطابق انگلینڈ میں کم وبیش 3لاکھ افراد ٹائپ ون ذیابیطس کاشکار ہیں، وزیراعظم تھریسا مے بھی فری سٹائل لائبر فلیش گلوکوز مانیٹرنگ سسٹم استعمال کرتی ہیں اس سسٹم میں خود کار امیون سسٹم موجود ہے یہ گزشتہ نومبر میں این ایچ ایس کے حوالے کیاگیاتھا۔لیکن حالیہ ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگلینڈ میں ٹائپ ون ذیابیطس کے صرف 3.5مریضوں ہی کو اس تک رسائی حاصل ہے۔
تازہ ترین