• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹن آن ٹرنٹ میں 18نومبر کو جلوس و جلسہ میلاد النبیﷺ ہوگا

برٹن آن ٹرنٹ(آصف محمود براہٹلوی) جامع مسجد حنفیہ غوثیہ پرنس سٹریٹ برٹن آن ٹرنٹ میں سالانہ جلوس و جلسہ میلاد النبیﷺ بروز اتوار اٹھارہ نومبر کو دن11:30بجے آغاز ہوگا۔ اہلیان برٹن آن ٹرنٹ اور گرد و نواح کے شمع رسالت کے پروانے شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستان و آزاد کشمیر سے بھی مقررین مہمانوں کی آمد ہو رہی ہے۔ چیئرمین جامع مسجد حنفیہ چوہدری شوکت نے کہا کہ آقائے کریم ﷺکے ساتھ عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے جلوس و جلسہ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مسجد و گلیاں سبز برقی قمقموں سے سجا دی گئیں، لنگر کے انتظامات مکمل جلسہ میلاد النبیﷺ سے مفتی عنصر القادری، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، مفتی اسلم نقشبندی پاکستان، علامہ دلشاد حسین قادری، علامہ قاری محمد حسین کے علاوہ دیگر خطابات کریں گے۔ جب کہ ڈاکٹر محمد خان درانی کی زیر صدارت منعقدہ جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ میں پاکستان سے آئے ہوئے قاری محمد افضال انجم، محمد علی جرال، حافظ ذوالفقار علی شاکر بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل کی جانب گامزن رہے گا۔ جلوس کی حفاظت کیلئے رضا کاروں کی کثیر تعداد نے اپنے نام درج کرا دیئے۔ جب کہ بینرز، جھنڈے اور دیگر انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے پڑوسیوں یا راہ گزر کیلئے کوئی تکلیف نہ ہو۔ اسلام کا امن کا پیغام پھیلائیں۔
تازہ ترین