• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ریاستیں امریکہ سے نہ ٹکرائیں،نیٹو سربراہ کا انتباہ

برسلز(این این آئی)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ڑینس اسٹولٹن برگ نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے اطراف کے تعلقات کو کمزور کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یقینی طور پر ایک طاقتور یورپ مغربی دفاعی اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔یورپی ریاستیں اتحاد کے منافی ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں، جن سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹولٹن برگ نے یہ بیان پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی صد سالہ تقریب کے موقع پر امریکی اور فرانسیسی صدور کے درمیان دفاعی معاملے پر بیان بازی کے تناظر میں دیا۔ فرانسیسی صدر کا نام لیے بغیر نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ یقینی طور پر ایک طاقتور یورپ مغربی دفاعی اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا انہوں نے یورپی ریاستوں کو خبردار کیا کہ وہ اتحاد کے منافی ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں، جن سے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔
تازہ ترین