• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کو ایک لاکھ ٹیکنیکل انجینئرز کی ضرورت

برلن (اے پی پی) جرمنی کی الیکٹریکل، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ کی ملکی تنظیم وی ڈی ای نے کہا ہے کہ جرمنی میں بہت محدود تعداد میں انجینئرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔ اس تنظیم نے واضح کیا ہے کہ اگلے برسوں میں جرمنی کو ایک لاکھ تک انجینئرز کی کمیابی کا سامنا ہو گا۔ وی ڈی ای تنظیم کے صدر گنٹر کیگل نے کہا ہے کہ ان شعبوں میں انجینئروں کی کافی دستیابی کے لیے غیرمعمولی کوششوں کی ضرورت ہے اور ہنرمند مہاجرین کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ بڑی عمر کے انجینئرز کو اپنی ملازمتوں کو جلد خیرباد کہہ دینے کے بجائے اپنی نوکریوں پر کام کرتے رہنا چاہیے۔ گنٹرکیگل نے یہ بیان اپنی تنظیم کے 125 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دیا۔
تازہ ترین