• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کو صنفی مساوات کے لئے بہت آگے جانا ہے،مرکل

برلن(اے این این)جرمن چانسلر انجیلامرکل نے اپنی ایک خصوصی تقریر میں کہا ہے کہ جرمنی میں صنفی مساوات کے حصول تک ابھی بہت جد و جہد کی ضرورت ہے۔ مرکل نے یہ بات جرمنی میں خواتین کو ووٹ کا حق ملنے کے سو برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب میں کہی۔ جرمن دارالحکومت برلن میں منعقدہ اس تقریب میں چانسلر نے کہا کہ اب مقصد یہ ہے کہ صنفی مساوات ہو اور دکھائی بھی دے۔ ان کے بقول یہ مساوات سیاست، سائنس، کاروبار اور کلچر سمیت سبھی شعبوں میں ضروری ہے۔ میرکل نے مزید کہا کہ گھر کی ذمہ داری میں بھی مرد اور عورت کو برابری برقرار رکھنا ہو گی اور اس کے لیے شاید مزید ایک سو برس درکار ہوں گے۔
تازہ ترین