• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آر ایچ میں فضلہ تلف کرنیوالی مشین نصب کرنیکا فیصلہ

پشاور( جنرل رپورٹر)لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ہسپتال میں جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے ، فضلہ تلف کرنے والی مشین لگانے سمیت دیگر اہم فیصلے کئے گئے، چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی زیر صدارت اجلاس میں بورڈ کے ارکان جسٹس (ر) میاں محمد اجمل ‘ ڈاکٹر شہناز نواز ‘ خالد سلطان خواجہ ‘ پروفیسر ڈاکٹر غلام صدیق اور شمس القیوم نے شرکت کی ‘ اجلاس میں ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر طارق برکی ‘ ڈین پروفیسر ڈاکٹر نیئرزمان ‘ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختارالحق عظیمی ‘ نرسنگ ڈائریکٹر شاہین غنی اور ڈائریکٹر فنانس جاوید آفریدی نے بورڈ کو جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی‘اجلاس میں بجٹ 2018-19 ء ‘ صحت سہولت کارڈ اور پرائیویٹ پریکٹس کی بہتری کے لئے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔
تازہ ترین