• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے ٹی نے جامعہ سنڈیکیٹ الیکشن کو متنازعہ قرار دیدیا

پشاور( خبر نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے ترجمان نے جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ الیکشن کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ایسے لوگ منتخب ہوئے ہیں جن کیخلاف انکوائریاں چل رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس کے ذمہ دار وائس چانسلر اور دیگر اعلیٰ حکام ہیں۔ ترجمان نے گورنر خیبر پختونخوا اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس با ت کا نوٹس لیں ا ور جامعہ پشاور کے معاملات میں ہونیوالی کرپشن کی چھان بین کریں۔
تازہ ترین