• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹڈی سنٹر جامعہ پشاور میں نئی تقرریوں کی منظوری

پشاور( خبر نگار خصوصی) پاکستان سٹڈی سنٹر جامعہ پشاور کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے سنٹر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے بورڈ نے سراہا۔ اجلاس میں نئی تقرریوں ، مالیاتی تخمینے اور تین کمیٹیوں کی سفارشات کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندےسمیت ملک بھر سے ارکان نے شرکت کی۔
تازہ ترین