• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرمیں قائم پارکوں کی حالت ابتر ،خوبصورتی ماند پڑگئی

پشاور(سٹی رپورٹر) شہرکے بلدیاتی ادارے ٹاؤن ون کی حدودمیں قائم پارکوں کی حالت زار ابتر اورخوبصورتی ماند پڑگئی‘ جس کی وجہ ان پارکوں کی دیکھ بھال کیلئے بھرتی کئے جانے والے مالیوں کی عرصہ درازسے ٹاؤن ون کے دفترمیں مختلف برانچوں میں ڈیوٹیاں انجام دیناہے ٹاؤن ون کے ذمہ دارذرائع کے مطابق تقریباً55سے زائدمالی پارکوں میں ڈیوٹیاں دینے کی بجائے ٹاؤن ون کی ٹیکس ریگولیشن برانچ،انجینئرنگ برانچ،بلڈنگ کنڑول ایجنسی (بی سی اے) برانچ ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ دفتر،ٹی ایم اواورناظم ٹاؤن ون کے دفترمیں ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹاؤن ون کی حدودمیں آنے والے جناح پارک ،شالیمار گارڈن ، آسیہ پارک ،اللہ دادپارک ،شیخ آبادمیں قائم دوپارک اورگلبہارمیں پانچ پارکوں کی حالت زارابترہوگئی ہے اوریہ کہ مذکورہ پارکوں میں مالیوں کی کمی کے باعث پھولوں ،درختوں اورچمن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے اجڑگئے ہیں۔
تازہ ترین