• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں مقیم چترالیوں کانام نہاداین جی اوزکیخلاف مظاہرہ

پشاور(خبرنگار)پشاورمیں مقیم چترالیوں نےنام نہاداین جی اوزکیخلاف پشاورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پران کے مطالبات کے حوالےسے نعرے درج تھے ۔مظاہرین کی قیادت چترالی بازارکے صدر صادق امین ،شاکر الدین ،مولانا عمر فیضی اور دیگر کر ر ہے تھے مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ چترال میں نام نہاد اور خود ساختہ این جی اوزاور خانہ بدوش سیاستدانوں نے چترال کے سافٹ امیج کو خراب کر نے کوشش کر ر ہے ہیں حالانکہ چترال ایک پر امن ضلع ہے جس میں جرائم کی شرح انتہائی کم اور اسی فیصد لوگ تعلیم یافتہ ہیں تاہم ا س کے باوجودعلاقے میں خودکشی یا کوئی اور واقعہ کوغلط ر نگ دے کر غربت اوربنیادی سہولیات کافقدان وجہ قرار د ی جاتی ہے ۔
تازہ ترین