• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے مقرر کی جائے،سید ولی شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ زیادہ تر سرکاری اداروں میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، سرکاری اداروں میں پرائیویٹ ملازمین سے 12 گھنٹے ڈیوٹی لینا سراسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی اعلان کیا تھا کہ کسی ادارے میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ زیا دیگر ملازمین کو 15ہزار سے کم تنخواہ ملی تو اس ادارے کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور کمپنیوں کے این او سی ختم کرینگے لیکن آج سرکاری اداروں میں انہی ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بیشتر نجی سکیورٹی ادارے اپنے ملازمین کو 11 ہزار ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں لہٰذا وزیراعلیٰ اس کا نوٹس لیں ۔
تازہ ترین