• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء تشدد کیس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،پیپلز ایس ایف

پشاور( خبر نگار خصوصی)پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور کا ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت پیپلز ایس ایف کے صدر ایوب لالہ نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری بریالے اور کابینہ کے دیگر ارکان کے علاوہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز ایس ایف جامعہ پشاور کے صدر ایوب لالہ نے کہا کہ 40 دن گزرگئے تاہم ابھی تک پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہیں آئی جس سے طلبہ میں تشویش پیدا ہورہی ہے ۔انہوں نےکہا کہ متحدہ طلبہ محاذ نے 4اکتوبر کے واقعےکی شفاف انکوائری کیلئے دھرنا موخر کیا تھا تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ طلبہ خاموش ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلبہ کی نظریں اس وقت کمیٹی کے فیصلے پر ہیں اور اس سلسلے میں وہ مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین