• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پانیوالے بیشتر دفتری ملازمین تاحال تعیناتی سے محروم

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکموں کے دفاتر میں ترقی پانیوالے بیشتر ملازمین کو تاحال متعلقہ ذمہ داریاں نہیں سونپی گئیں ، صوبائی حکومت نے 21مئی کو نائب قاصد، چوکیدار، کلینر،مالی اوردیگر230درجہ چہارم ملازمین کودفتری (گریڈ4)کے عہدے پر ترقی دی،تاہم ذرائع نے بتایا کہ دفاتر میں تاحال کئی ملازمین کیلئے مناسب جگہ کا بندوبست نہیں اور ا ن سے اب بھی چائے پکانے اور دیگر کلاس فور ملازم کی ڈیوٹی لی جارہی ہے ان میں بعض ملازمین ایم اے پاس بھی شامل ہیں،رولز کے مطابق دفتری ذمہ داریوں میں افسران کیلئے سٹیشنری کی دستیابی یقینی بنانا، سٹیشنری اسسٹنٹ کیساتھ تعاون کرنا، خراب فائلوں کی ترتیب و بحالی وغیرہ ، دستاویزات کی تقسیم ، اہم خطوط کو سیل کرنا، فائلوں کو مناسب جگہ رکھنا،ڈائریوں اور رجسٹرزکا خیال رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔
تازہ ترین