• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم مشال قتل کیس میں37گواہوں کے بیانات مکمل

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جامعہ عبدالولی مردان کے طالبعلم مشال قتل کیس میں37گواہوں کے بیانات مکمل کرلئے ہیں ، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز مشال قتل کیس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر استغاثہ کے چارگواہان عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت نے چاروں گواہان کے بیانات قلمبند کئے، عدالت نے17نومبر مزید گواہوں کوطلب کرلیاہے، استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد ملزموں کی جانب سے صفائی کے گواہ پیش کئے جائیں گے،وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر مقدمے کافیصلہ سنایاجائیگا۔
تازہ ترین