• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈی ایچ او دیربالا کیخلاف ریفرنس ، عدم پیشی پرمعاون ملزم کی گرفتاری کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی احتساب عدالت کی جج منیرہ عباسی نے سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیربالا کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ریفرنس میں نامزد معاون ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں ،عدالت نے بدھ کے روز ریفرنس کی سماعت کو بتایاگیاکہ سابق ڈی ایچ او ڈاکٹرگل زمان پرالزام ہے کہ اس نے ہسپتال کیلئے اشیاء کی خریداری میں لاکھوں روپے خوردبردکئے ہیں اورریفرنس میں نامزد معاون ملزم عصمت آثار عدالت میں پیش نہیں ہورہا جس پر عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر پیش کرنیکا حکم دیا۔
تازہ ترین