• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ٹاورز کینسر پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، پشاور ہائیکور ٹ

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشیدنے کہاہے جدیددورنے عوام کے ہاتھوں میں موبائل کاکھلوناتودے دیاہے جس کے ذریعے ہمیں ترقی پذیرممالک میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس موبائل اوراس کے لئے لگائے جانے والے موبائل ٹائورزسے نکلنے والی شعا ئیں جان لیوا ثابت ہورہی ہیں موبائل کمپنیاں روپے کمانے کی خاطررہائشی علاقوں ٗ سکولوں ٗ ہسپتالوں اورپارکوں کے قریب موبائل ٹائورلگارہے ہیں جس کی ریڈی ایشن سے لوگ کینسرجیسے موذی امراض میں مبتلاہوجاتے ہیں انسانی جانوں سے قیمتی دوسری کوئی چیزنہیں آئین نے انسانی زندگی کو قیمتی تصورکرتے ہوئے تحفظ فراہم کیا ہے ۔

تازہ ترین