• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے 70 کسٹم افسروں کو پرفارمنس الائونس دیدیا

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان نے ممبر کسٹم کی سفارش پر 70پر یونٹیو افسروں کو عہدہ کارکردگی کی بنیاد پر انٹرنل جاب پوسٹنگ پروسیس کے بعد ان کی بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی پرفارمنس الائونس دینے کی منظوری دیدی ہے یہ الائونس آٹھ نومبر 2018 سے ملا کرے گا۔ادھر کراچی ٹیکس پیئرز یونٹ کی چیف کمشنر آئی آر نے نوٹیفکیشن نمبر 2015 کے تحت اپنا عہدہ خالی کر دیا ہے اور ایف بی آر اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل سپیشل انی شی ایٹیو متعینہ کراچی چارج لے لیا ہے۔ میر بادشاہ خان وزیر بنیادی سکیل نمبر20 ان لینڈ ریونیو سروس نے پشاور ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنر (آئی آر) کا عہدہ چھوڑ دیا ہے اور اسلام آباد میں چیف (لیگل) کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
تازہ ترین