• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز ،مریضوں ولواحقین کےموبائل فون،ویڈیو یاآڈیو ریکارڈنگ پرپابندی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) نے مریضوں و لواحقین کے موبائل فون استعمال ، ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ڈپٹی ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز ڈاکٹرذوالفقار غوری کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مریضوں و لواحقین پمز میں موبائل فون کے ذریعے کسی قسم کی کوئی ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکتے ہیں جبکہ ان پر ڈاکٹرمعائنہ روم ، او پی ڈی ، ایمرجنسی اور تمام شعبوں میں بھی موبائل فون لیکر جانے پر مکمل پابندی ہوگی ، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اْسے پولیس کے حوالے کیا جائے گا ۔نمائندہ جنگ کے رابطہ کرنے پر ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز ڈاکٹر راجہ امجد نے کہا کہ ڈاکٹروں و پیرا میڈیکس کی جانب سے مسلسل یہ شکایات موصول ہو رہی تھی کہ مریضوں کے چیک اپ کے دوران ساتھ آنے والے لواحقین موبائل پر فون کرتے یا لیڈی ڈاکٹروں کی ویڈیوز بناتے رہتے ہیں ،یہ پابندی مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عائد کی گئی ہے۔
تازہ ترین