• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈ ریکارڈکمپیوٹرائزیشن کا نظام متاثر ، فرد و انتقال اراضی میں مشکلات

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) بدھ کو پنجاب بھر میں لینڈ ریکارڈکمپیوٹرائزیشن سنٹرزکےکمپیوٹرز نے کام کرنا بند کردیا جس کے بعد صوبہ بھر میں ایل آر ایم کا سسٹم بیٹھ گیا اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کےمطابق لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم مرکزی ہےجس کا لاہورہیڈ کوارٹرز میں مین سرور بیٹھ گیا تھا۔ خرابی کودرست کرنے کا کام رات گئے تک مکمل نہیں ہوسکا ۔ لوگوں کو فرد کے اجرااور انتقالات کےحصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق سنٹرلائزڈ سسٹم کے باعث لاہور مین سرور پر بہت زیادہ بوجھ ہے۔ہر ضلع میں چار سے آٹھ تک سنٹرز بنے ہوئےہیں جن پر بدھ کو سسٹم بیٹھ جانے کے بعد کوئی کام نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کےپرانے سافٹ ویئر کو نئے سافٹ ویئر سے بدلا جا رہا ہے۔اراضی ریکارڈ سنٹر کو تحصیل سے سب تحصیل لیول پر منتقل کیا جارہا ہے تاکہ سنٹرلائزڈ ہونے کے باعث سسٹم بند نہ ہو ۔
تازہ ترین