• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیرہیلمٹ مال روڈ اورپشاورروڈپر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ہیلمٹ پہنے بغیر مال روڈ اورپشاورروڈپرموٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔پابندی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے چیف ٹریفک آفیسرکی سفارش پراحکامات جاری کردئیے گئے ۔ ہیلمٹ کے بغیرمال روڈ، پشاور روڈ پر سگنل ایریا ناکے سے کچہری چوک تک موٹرسائیکل چلانے پرپابندی کااطلاق ہو گا۔ ڈی سی آفس سے جاری آرڈرمیں کہاگیاہے کہ دس ماہ میں مال روڈ پشاور روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کے 46سنگین حادثات رونما ہوئے جن میں ہیلمٹ استعمال نہ کر نیوالے 16 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوئے۔ ان حالات میں عوامی مفاد عامہ کے تحت پابندی لگائی جارہی ہے ۔ دریں اثناء سٹی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے پر دو ہفتوں کے دوران3 ہزار سے زائد موٹرسائیکل تھانوں میں بند کئے۔
تازہ ترین