• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری‘ زمینوں پر قبضوں کی شکایات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے ہمراہ تھانہ کورال میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں شہریوں نے زمینوں پر قبضوں کی شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اس موقع پر شہریوں کی دادرسی کی گئی جبکہ متعدد شکایات پر انکوائری کرنیکا حکم دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے عوام کو یقین دلایا کہ وفاقی دارالحکومت سے قبضہ گروپوں کا خاتمہ کروا کے قانون کی حکمرانی قائم کی جائیگی۔ کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو کے بعد پولیس کیخلاف شکایات سامنے آئیں جن پر 3روز میں رپورٹس طلب کر لی گئیں۔
تازہ ترین