• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سیکر ٹری داخلہ کی سر بر اہی میں محکمانہ پروموشن کمیٹی نے سی ڈی اے کے گریڈ 19 کے چھ افسروں کو گریڈ20 میں ترقی دیدی ۔ گریڈ 20 کی سی ڈی اے میں سات آ سامیاں خالی ہیں لیکن ایک پوسٹ کی ترقی کا کیس موخر کر دیا گیا ۔ ذ رائع کے مطابق ان ترقیوں کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن ایک دو دن میں جاری کر دیا جا ئے گا۔ سول انجینئرنگ کی چار آ سامیاں خالی ہیں جن میں ڈی جی سروسز ، ڈی جی ورکس ، ڈی جی واٹر مینجمنٹ اور ڈی جی ڈیزائن شامل ہیں۔ ان عہدوں پر سجاد زیدی ، حافظ احسان الحق، ہما یوں اختر اور ڈ اکٹر شاہد محمود کو ترقی دی گئی ۔ حافظ احسان الحق کے پاس ممبر پلاننگ اور ڈی جی ڈیزائن ، سجاد زید ی کے پاس ڈی جی ورکس اور ہمایوں اختر کے پاس ڈی جی سروسز کا کرنٹ چارج ہے۔ عظیم شاہ کو ڈی جی ای اینڈ ایم ، ریاض ا حمد رندھا وا کو ڈی جی ایچ آر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ نجمہ اظہر کا کیس بعض فنی و جو ہات کی بنیاد پر موخر کیا گیا وہ اس وقت ڈی جی لاء کے عہدے پر فائز ہیں۔
تازہ ترین