• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس میں خاتون کی سزائے موت کالعدم، بری کر دیا گیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے مقدمہ قتل میں ایک ملزم کی عمر قید اور خاتون ملزمہ کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے کر دونوں کو بری کر دیا ہے۔ملزمان راحت قدیر بٹ اور سلمیٰ بی بی کی طرف سے راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی جن کیخلاف تھانہ مورگاہ میں 5اکتوبر2013کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم راحت قدیر بٹ نے ساتھی ملزمہ سلمیٰ بی بی کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ سعیدہ راحت کو گھر میں قتل کیا تھا ۔
تازہ ترین