• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ای الیون میں ایک مکان سے پولیس پر فائرنگ کے پراسرار واقعہ پر دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جس جگہ فائرنگ ہوئی وہاں سے آئی جی سندھ کلیم امام اور ایس ایس پی اسلام آباد یاسین فاروق کی رہائشگاہ چند میٹر کے فاصلے پر ہیں۔ فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تھانہ گولڑہ کے ڈیوٹی افسر نور الٰہی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی بھی ایسے واقعے کی تردید کی۔
تازہ ترین