• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس علی اکبر قریشی کیلئے بار کی لائف ٹائم ممبر شپ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس علی اکبر قریشی نے کہا ہےکہ وہ راولپنڈی کے وکلاء سے متاثر ہوئےہیں۔جو تیار ی کرکےعدالتوں میں پیش ہوتےہیں۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے ہائی کورٹ بار راولپنڈی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔اس موقع پر بار کے صدر حسن رضا پاشا اور سیکرٹری جنرل حفصہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔جسٹس علی اکبر قریشی کو بار کی لائف ٹائم ممبر شپ پیش کی گئی۔
تازہ ترین