• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز کی سی ٹی سکین مشین 6 روز سے خراب بروقت سکین نہ ہونے سے نوجوان چل بسا

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) کی سی ٹی سکین مشین 6 دنوں سے خراب ہے ، جس کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔اس صورتحال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حادثات کے شکار مریضوں کے ٹیسٹ تک نہیں ہو پا رہے ۔ محمد سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا لیکن بروقت سی ٹی سکین نہ ہونے کی وجہ سے اس کا درست علاج نہ ہوسکا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔ اس ضمن میں پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشین کو جلد ٹھیک کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین