• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذرانہ وصولی کی شکایات ایس ایچ اوتھانہ مورگاہ معطل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سی پی اوراولپنڈی عباس احسن نے تھانہ مورگاہ کے ایس ایچ اوسب انسپکٹرکاشف اقبال کوعلاقہ میں غیرقانونی طورپرپٹرول فروخت کرنیوالے افرادسے ماہانہ نذرانہ وصول کرنے کی شکایات پرمعطل کرکے لائن حاضرکردیا۔سی پی اوکواپنے ذرائع سے رپورٹ ملی تھی کہ ایک برطرف شدہ پولیس ملازم کے ذریعے ایس ایچ اومورگاہ اپنے علاقہ میں قائم متعدد غیرقانونی آئل ایجنسیوں سے ہرماہ رقم وصول کرکے ان کیخلاف کارروائی نہیں کررہا۔ سی پی اونے چارج شیٹ جاری کرکے ایس ایس پی آپریشنزکوانکوائری مارک کردی ہے۔
تازہ ترین