• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10؍سال میں 91؍ کھرب کے غیر ملکی اور 13140؍ ارب روپے ملکی قرضے لیے گئے، حکومت

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ میں حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی پانی کا معیار جانچنے کیلئے ملک بھر میں قائم 24 لیبارٹریزبند پڑی ہوئی ہیں، 6ماہ کے اندر تمام لیبارٹیریز کو مکمل فعال بنانے کے ساتھ ساتھ صاف پینے کے پانی یقینی بنائیں گے، گزشتہ10 سالوں کے دوران دنیا بھر سے 67871ملین ڈالر (91 کھرب 11؍ ارب روپے) کے غیر ملکی قرضے جبکہ 13140ارب روپے ملکی قرضے حاصل کئے گئے، جون 2018تک حکومت کے ذمے 16415ارب روپے ملکی قرضے واجب الادا ہیں،حکومت بلوکی پاور پلانٹ اور ہویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی نجکاری پر کام کر رہی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورزکی نجکاری کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں، گزشتہ سات سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذمے 22.810ارب روپے واجب الادا ہیں، سپریم کورٹ اور وزیراعظم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں ابتک 7482ملین روپے کے عطیات جمع ہو چکے ، جس میں ملکی عطیات 6678ملین اور غیر ملکی عطیات 804ملین ہیں۔

تازہ ترین