• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغا ن حکومت ایس پی پشاورکی لاش حوالے نہ کرسکی میت ابھی قونصل خانے کو نہیں ملی،دفتر خارجہ

پشاور( نمائندہ جنگ ) پاکستان کی جانب سے طویل سفارتی رابطوں کے باوجود افغا ن حکومت بدھ کو دوسرے روز بھی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پشاورکی لاش حوالے نہ کرسکی ٗخیبر پختونخوا پولیس کے اعلی حکام دوسرے روز بھی لاش کی وصولی کے لئے رات گئے تک طور خم بارڈر پر انتظار کرتے رہے تاہم لاش وصول کئے بغیر واپس آگئے ٗمحمد طاہر داوڑ کی افغانستان میں قتل کے بعد ان کی میت حوالگی میں تاخیر کے باعث متاثرہ خاندان دو دن تک شدید اذیت میں مبتلا رہا ٗخیبر پختونخوا حکومت کا کہناہے کہ افغان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے ملنے والی لاش ایس پی رورل پشاور محمد طاہر داوڑ کی ہی ہے صوبائی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد طاہر داوڑ کی لاش آج پاکستان حکومت کے حوالے کر دی جائے گی جس کی پشاور میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اوربعدازاں لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی ۔

تازہ ترین