• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 سالہ بزرگ کی زندگی بھر کی جمع پونجی قومی بچت کے 3 ملازمین نے لوٹ لی

کراچی(جنگ نیوز)80 سالہ معمرشہری کی زندگی بھرکی جمع پونجی قومی بچت اسکیم کے3 ملازمین نےلوٹ لی۔ قومی بچت اسکیم کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد ارشد نےجعلسازی سےشہری کی رقم نکلوانے کی تصدیق کرتےہوئےبتایاکہ ادارےکےملازمین نےشہری اشرف خان کے اکاؤنٹ سےرقم نکلوائی۔تین ملازمین نےجعلی چیک بُک کےذریعے ایک کروڑ85 لاکھ روپے نکلوائے‘اسسٹنٹ ڈائریکٹرنےبتایاکہ جعلسازی کرنیوالےتینوں ملازمین کومعطل کرکےایف آئی اےکو کارروائی کیلئےدرخواست دیدی۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسرندیم اخترنےبتایاکہ تینوں ملزمان نے اشرف خان کاجعلی اکاؤنٹ بنایااورپھراس سے پیسے نکلواکرجعلی اکاؤنٹ میں ڈالے‘ تفتیش مکمل کرلی‘جلد ایف آئی آر کٹ جائے گی۔معمرشہری نےوزیراعظم اورچیف جسٹس سےمددکی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین