• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیال عزیزکی پانچ سالہ نااہلی برقرار،اپیل واپس لے لی

اسلام آ باد (آ ئی این پی) سپر یم کو رٹ نے ( ن) لیگ کے رہنما اورسابق وفاقی وزیردانیال عزیز کی جا نب سے انفرادی کورٹ اپیل واپس لینے پر پانچ سالہ نااہلی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ دے دیاجبکہ دانیا عزیز نےمیڈیاسے گفتگومیں کہاہے کہ بعض اوقات خاموشی سب سے اونچی آواز ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق بد ھ کے رو ز کیس کی سما عت شروع ہو ئی تو ان کے وکیل نے سماعت کے شروع میں روسٹرم پرآ کرکہاکہ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں ، ٹی وی رپورٹ کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرنا تھی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے28 جون کو دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ پانچ برس کے لیے نااہل ہو گئے تھے۔
تازہ ترین