• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی تحقیقات، حکومت نے پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض کر دیا، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ناکام

اسلام آباد(طاہر خلیل) حکومت نے انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے آئینی دائرہ اختیار پر اعتراض کردیا ہے جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ناکام ہوگیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کےآرٹیکل 225؍ کے ذریعے پارلیمنٹ انتخابات سے متعلق انکوائری نہیں کرسکتی جس پر پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہوسکا ۔ کمیٹی کے اپوزیشن ارکان نے کہا آرٹیکل 225؍ انفرادی الیکشن کے بارے میں ہے، مجموعی الیکشن کے حوالے سے نہیں، حکومت تحقیقات سے بھاگی توسپریم کورٹ جائیں گے اور سڑکوں پر بھی نکلیں گے ۔
تازہ ترین