• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ کورٹ، انور مجید اور انکا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے ڈاکٹر طلب، سماعت 20نومبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنےکے کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے ڈاکٹر کو طلب کرلیا، فاضل عدالت نے مزید درخواستوں میں مصطفیٰ ذوالقرنین ، خواجہ سلمان، علی کمال اور منہال مجید کو فی کس 10،10؍لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی اور سماعت 20؍ نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ بدھ کو بینکنگ کورٹ میں اومنی گروپ کی شوگر ملز کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عبدالغنی مجید کو جیل حکام کی جانب سے پیش کیا گیا ، مصطفیٰ ذوالقرنین ، خواجہ سلمان، علی کمال، نمر مجید اور منہال مجید بھی پیش ہوئے ۔
تازہ ترین