• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی کی وفاقی وزیراعظم سواتی سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ

اسلام آباد(ایجنسیاں) پڑوسیوں کے جھگڑے اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی وفاقی وزیر اعظم سواتی سے پوچھ گچھ‘ وفاقی وزیر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا،وفاقی وزیر سے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے ، مبینہ تجاوزات ، اثاثوں کے حوالے سے 2گھنٹے تک تفتیش کی گئی جبکہ انہیں ایک سوالنامہ بھی دیاگیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نیب کے دفتر میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے تحقیقاتی ٹیم نے تقریبا 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو ایک سوالنامہ دیا گیا جو ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں ترتیب دیا گیا جسے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین