• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے اس لئے اہمیت نہیں دیتے،تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے اس لئے وہ اسے اہمیت نہیں دیتے،عمران خان جانتے ہیں جس کی کوئی حیثیت نہیں اسی لئے وہ اسے اہمیت نہیں دے رہے ،عمران خان کو خدشہ ہوگا وہ پارلیمنٹ آئے تو بار بار عزتِ سادات لٹنے کا اندیشہ ہے،مشاہد اللہ ، فیاض الحسن اور فواد چوہدری کی لڑائی کی وجہ پارٹی کلچر اور لیڈرشپ کی ہلّا شیری ہے، پارٹی قیادت کی حوصلہ افزائی نہ ہو تو یہ سب جوکر ایک شٹ اپ کال کی مار ہیں، نواز شریف او ر عمران خان نے سنجیدہ سوالات سے توجہ ہٹانے کیلئے پارلیمنٹ کا ماحول خراب رکھا ہوا ہے، ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا اور ممکنہ قتل کی ذمہ دارریاست ہے، ہماری ریاست نہ شہری کو تحفظ دینا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے نہ اسے تحفظ دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حسن نثار، امتیاز عالم، ارشاد بھٹی، سلیم صافی، حفیظ اللہ نیازی اور بابر ستار نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاکومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال وزیراعظم خود تو کیا وزراء بھی ایوان میں جواب دینے کیلئے تیار نہیں، بلاول بھٹو، اپوزیشن کے بعد حکومت میں بھی عمران خان پارلیمنٹ کوا ہمیت کیوں نہیں دیتے؟ کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کی حقیقت کو عمران خان سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا،عمران خان جانتے ہیں کوئی حیثیت نہیں اسی لئے وہ اسے اہمیت نہیں دے رہے ہیں، عمران خان ابھی تک سیاسی لیڈر نہیں بنے بلکہ خود کو سیلیبرٹی سمجھتے ہیں، عمران خان خود پر تنقید برداشت نہیں کرسکتے، وہ پارلیمنٹ میں آئیں گے تو انہیں اختلافی نکتہ نظر سننا پڑے گا۔

تازہ ترین